Thursday, April 25, 2024

کراچی ، زندہ کے بعد مردہ بچے بھی غائب ہونے لگے

کراچی ، زندہ کے بعد مردہ بچے بھی غائب ہونے لگے
October 7, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں زندہ بچوں کے بعد اب مردہ بچے بھی غائب ہونے لگے ہیں ۔ کراچی کے شیرشاہ قبرستان سے تدفین کے دوسرے روزبچی کی لاش غائب    ہو گئی  ، بچی کے والد کا  کہنا ہے  کہ  تین روز قبل تین ماہ کی اریبہ فاطمہ کو دفنایا گیا  دوسرے روز قبرستان گئے تو قبر میں سوراخ تھا۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی کا کفن قبر کے باہر پڑا تھا جب کہ   لاش  غائب تھی۔ شہر میں اپنی نوعیت کے  عجیب وخوفناک واقعے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔