Friday, March 29, 2024

کراچی ،زمینوں پر قبضے،مقابلوں کی تفتیش راؤ انوار کے منظور نظر افراد کو سونپی جاتی

کراچی ،زمینوں پر قبضے،مقابلوں کی تفتیش راؤ انوار کے منظور نظر افراد کو سونپی جاتی
January 21, 2018

کراچی (  92 نیوز ) زمینوں پر قبضے اور مبینہ مقابلے کی خاص تفتیش راؤ انوارکے من پسند ساتھیوں کو سونپی جاتی تھی ۔ تفتیش کارانسپکٹر امتیاز قاضی،محبوب الہیٰ،اسلم اور نصرمروت  کو سونپی جاتی ۔ 92 نیوز ایس ایس پی ملیر کی تحقیقاتی ٹیم تک پہنچ گیا ۔ کئی افسروں کیخلاف قتل کے مقدمات بھی درج ہیں ۔

چینل 92 نیوز ایک بار پھر مظلوم کی آواز بن گیا ۔ متنازعہ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ راؤ انوار کے پولیس مقابلوں میں من پسند تفتیش کرنے والے تفتیش کاروں اور  نقیب اللہ کو کاروبار کیلئے رقم دینے والے کا سراغ لگالیا ۔

راؤ انوار کے منظور نظر افسران میں انسپکٹر امتیاز قاضی، انسپکٹر محبوب الہی، انسپکٹر اسلم اور نصیر مروت شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق من پسند افراد کے خلاف ہونے والی ایف آئی آرز کی تفتیش بھی مخصوص افسران کو سونپی جاتی ہے ۔ جھوٹے مقدمات بھی ان ہی افسران کے حوالے کئے جاتے ہیں ۔  اب ان افسران نے تبادلوں کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔

ادھر 92 نیوز نے نقیب اللہ کو کاروبار کیلئے رقم دینے والے کا سراغ لگالیا۔ نقیب اللہ کو رقم بیرون ملک مقیم اس کے بھائی فرید اللہ نے فراہم کی تھی ۔

دوسری جانب ایڈشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی نے فاٹا میں نقیب اللہ کے رشتے داروں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں کراچی آنے پر فول پروف سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔