Monday, September 16, 2024

کراچی : زمینوں پر قبضے کے کیس میں کے ڈی اے افسران ہی سہولت کار نکلے

کراچی : زمینوں پر قبضے کے کیس میں کے ڈی اے افسران ہی سہولت کار نکلے
July 31, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں زمینوں پر قبضے کے کیس میں کے ڈی اے افسران ہی سہولت کار نکلے،پانچ ہزارایکڑ  قیمتی زمین کے کیس میں  کے ڈی اے کے دس افسروں نے نیب کو بیان میں اہم شواہد پیش کردیئے ۔ تفصیلات کےمطابق پانچ ہزار ایکڑ قیمتی زمین پر قبضے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے10 افسروں نے نیب حکام کو اہم شواہد پیش کردیئے۔ انکشاف کیا ہے کہ زمینوں پر قبضے میں کے ڈی اے افسران نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ 19جولائی کو نیب کو بیان ریکارڈ کرانے والے افسروں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد ناصر، ڈی ڈی او ریکوری محمد حنیف ، ناصر حسین ، کامران وارثی، نثار حسین ، واصف جلیل ، سپرنٹنڈنٹ ریکوری محمد حنیف ، اطہر رشید ، خدا بخش اور عرفان زئی شامل ہیں۔ افسروں نے نیب کو بتایا کہ کے ڈی اے  کی زمینوں پرجعلی کاغذات بنا کر قبضے کیے گئے مافیا کی معاونت کرنے والوں میں عارف کے ڈی اے والا، قاسم لمبا سرفہرست تھے جبکہ نعیم عرف گڈو نامی افسر اور حفیظ نامی ایجنٹ کے ذریعے معاملات طے کئے جاتے تھے۔ کے ڈی اے افسران کو ایک فائل پر پلاٹ کے سائز کے حساب سے پانچ تا بیس لاکھ روپے ملتے تھے ، نیب ذرائع کے مطابق جمال خان نامی قبضہ مافیا کے سرغنہ نے نیب حکام کو کیس میں بیان ریکارڈ نہیں کرایاجبکہ بیان ریکارڈ کرانے والے افسران نے جمال خان پر دو ارب روپے کی زمینوں پر قبضے کا الزام عائد کیا ہے۔