Friday, April 26, 2024

کراچی ، ریڑھی گوٹھ سے دو منشیات فروش خواتین گرفتار

کراچی ، ریڑھی گوٹھ سے دو منشیات فروش خواتین گرفتار
April 8, 2019

کراچی  ( 92 نیوز) کراچی پولیس نےریڑھی گوٹھ سےدو منشیات فروش خواتین گرفتار کرلیں۔

کراچی  میں  رات گئے سکھن پولیس نے فش مارکیٹ ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش خواتین کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین منشیات فروخت کرنے والے نیٹ ورک کو چرس فراہم کرتی تھیں۔

خواتین کے قبضے سے سات کلو سے زائد کی منشیات اورنقدی رقم بر آمد کی گئی ہے۔

گرفتار منشیات فروش خواتین کراچی  کے ضلع ملیرسمیت متعدد علاقوں میں منشیات سپلائی کرتی تھیں۔

دوسری جانب ساحل پولیس نے ون ویِلنگ اور ریس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سی ویو روڈ سے 50 سے زائد رائیڈرز کو حراست میں لےکر ان کی موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں ۔

زیرحراست رائیڈرز کو شخصی ضمانت پررہاکردیاگیا۔