Monday, May 6, 2024

کراچی : ریٹائرڈ میجر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

کراچی : ریٹائرڈ میجر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
December 12, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں ریٹائرڈ میجر کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیاجبکہ شاہ فیصل سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی تفصیلات کےمطابق  کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون طوبیٰ  مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ریٹائرڈ میجر احسن رضا کو قتل کر دیا ، مقتول  کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیئے  اسپتال منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق مقتول کو ایک گولی لگی جس سے اس کی موت واقع ہوئی، جائے وقوع سے تیس بور کا ایک خول ملا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گھر کے قریب ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آور احسن رضاکی موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہےہیں ادھر شاہ فیصل گولڈن ٹاون سے ایک شخص کی کارپٹ میں لپٹی جھلسی ہوئی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔