Friday, March 29, 2024

کراچی : رینجرزکی کارروائی میں اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

کراچی : رینجرزکی کارروائی میں اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد
January 10, 2017
کراچی(92نیوز)رینجرز نے کراچی میں ایم کیوایم کے عسکری ونگ کے زیر استعمال بھاری تعداد میں اسلحہ برامد کرلیا۔ قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا  ۔ تفصیلات کےمطابق امن کے دشمنوں کے خلاف ایک اور کارروائی رینجرز نے بھاری تعداد میں اسلحہ برامد کرلیا ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیوایم کے عسکری ونگ کے زیر استعمال اسلحے اور گولہ بارود کو اورنگی ٹاون کے رحیم شاہ قبرستان میں چھپایا گیا تھا۔ برامد ہونے والے اسلحے میں دو ایس ایم جیز بمعہ 5 میگزین ، تیس بور کے تین پستول ، 1 ریپیٹر دو عدد سیون ایم ایم بمعہ میگزین  شامل ہیں  ۔ رینجرز نے مختلف اقسام کی 2 ہزار سے زائد گولیاں  دو بلٹ پروف جیکٹ کور بھی برامد کرلیئے،برآمد ہونے والا اسلحہ کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا  ۔