Thursday, April 18, 2024

کراچی ، رینجرزکی موسی کالونی میں کارروائی ، اسلحہ اور گولیاں برآمد

کراچی ، رینجرزکی موسی کالونی میں کارروائی ، اسلحہ اور گولیاں برآمد
December 24, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کی موسیٰ کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے لائن کے قریب زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر آفس کے قریب چھپایا گیا تھا ۔


ترجمان رینجرز کےمطابق مصدقہ اطلاعات پرموسیٰ کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کیا ۔
بر آمد کیا گیا اسلحہ اور ایمونیشن موسیٰ کالونی ریلوے لائن کے قریب ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر آفس سے متصل زیر زمین چھپایا گیا تھا۔


برآمد کئے جانےوالے اسلحے میں دوایس ایم جیز، تین ریپٹراورایک آٹھ ایم ایم رائفل شامل ہے ۔ ایک پوائنٹ رائفل،ایک تیس بوررائفل،ایک تیس بورکی منی مشین گن بھی برآمدکی گئی ہے ۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ مختلف ہتھیاروں کی سیکڑوں گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں ۔ ترجمان کے کہناہے کہ یہ اسلحہ اور ایمونیشن ایم کیو ایم لندن کے شر پسند عناصر نے شہر میں بدامنی ا ور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کرنا تھا ۔