Friday, April 26, 2024

کراچی : رینجرزکی ایڈونچر پارک میں کارروائی ، اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد

کراچی : رینجرزکی ایڈونچر پارک میں کارروائی ، اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد
March 21, 2017
کراچی (92نیوز)کراچی میں رینجرز نے سفاری پارک سے ملحقہ گوایش ایڈونچر پارک میں چھاپہ مارکر اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی،ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ اسلحہ شہر میں بدامنی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ تفصیلات کےمطابق سفاری پارک میں ٹکٹ گھر کے اسٹور روم سے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہےکہ اطلاع ملی تھی کہ ایم کیوایم لندن کے محمد انور کے داماد انبساط ملک کی زیر نگرانی گوایش ایڈونچر پارک میں اسلحہ چھپایا ہوا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کردہ اسلحے میں سولہ ایس ایم جیز، چھ سیون ایم ایم رائفلز بمعہ دو میگزین، تین دو سو تئیس بور رائفلز بمعہ دس میگزین،دو ایم سولہ،ایک ایل ایم جی، ایک ایم پی فائیو،ایک پش پشا، ایک تیس بور پستول، چار ہینڈ گرینیڈ، دس بال بم اور ایک ٹیلی اسکوپ سمیت مختلف اقسام کی اکیس ہزار پانچ سو ترپن گولیاں شامل ہیں، ترجمان کے مطابق برآمد کردہ اسلحہ بدامنی  کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔