Tuesday, April 23, 2024

کراچی: رینجرز کے ہاتھوں گرفتار تین ملزم بھائی پولیس کے حوالے

کراچی: رینجرز کے ہاتھوں گرفتار تین ملزم بھائی پولیس کے حوالے
December 20, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار تین بھائیوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اسلحہ فراہم کرتے تھے۔
رینجرز کے ہاتھوں رضویہ سے گرفتار ملزمان سچل پولیس کے حوالے کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق ملزم اعظم عباس ،عامر عباس اور آصف عباس بھائی ہیں۔
دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ وہ سیاسی مذہبی اور لسانی جماعتوں کو اسلحہ فراہم کرتے تھے۔
پولیس ذرائع کےمطابق ملزم عامر ایم کیو ایم لندن کا کارکن اور ملزم اعظم عباس کے پیپلز پارٹی کے سابق رہنما سے قریبی مراسم ہیں۔
ملزمان کے گروہ میں چند پولیس افسران اور اہلکار بھی شامل ہیں۔
انکشافات کے بعد اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔