Monday, April 22, 2024

کراچی : رینجرز کے ساتھ فائرنگ میں 3دہشتگرد پار

کراچی : رینجرز کے ساتھ فائرنگ میں 3دہشتگرد پار
May 28, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں منگھوپیر کے علاقے میں رینجرز کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں جبکہ  ایک خودکش جیکٹ، بال بیرنگ اور ڈیٹونیٹرز برآمدکر لی گئی ہے ۔ رینجرز نے دہشت گردوں کی کمیں گاہ کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی ہے اور تینوں کو پار کر دیا ہے ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے خودکش بمباروں سمیت دہشت گرد بڑی واردات کیلئے جمع ہوئے تھے۔