Saturday, April 20, 2024

کراچی: رینجرز کے اختیارات ختم

کراچی: رینجرز کے اختیارات  ختم
January 16, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات ختم ہوگئے ہیں جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وزیراعلی کو سمری بھجوا دی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات 18 اکتوبر دو ہزار سولہ کو تین ماہ کی مدت کے لیے بڑھائے گئے تھے ۔ جس کی  میعاد آج ختم ہوگئی ہے،کراچی  میں رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیئے جاتے  ہیں اور ان کے تحت رینجرز قانونی طور پرجرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرسکتی ہے ۔