Tuesday, April 23, 2024

کراچی : رینجرز کی کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کےدہشتگردوں اور بھتہ خوروں سمیت 6ملزمان گرفتار

کراچی : رینجرز کی کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کےدہشتگردوں اور بھتہ خوروں سمیت 6ملزمان گرفتار
December 27, 2015
  کراچی(92)کراچی کےمختلف علاقوں میں رینجرزنےچھاپہ مارکارروائیوں کےدوران کالعدم تنظیم کےدہشت گردوں اوربھتہ خوروں سمیت6ملزموں کوگرفتارکرلیا،  ناظم آباداوراورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پررینجرزنےکی چھاپہ مارکارروائی کی  اس دوران تین ملزموں کوگرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ تفصیلات کےمطابق ترجمان رینجرزکہتےہیں کہ گرفتارملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے لانڈھی میں بھی چھاپہ مارکارروائی کےدوران رینجرزکوکامیابی نصیب ہوئی کالعدم تنظیم کےدہشت گرداوربھتہ خوروں سمیت تین ملزموں کوگرفتار کرکےاسلحہ برآمدکرلیاگیا۔ وفاق کی جانب سےمکمل اختیارات اورقیام میں توسیع کانوٹی فکیشن جاری ہونےکےبعدسےرینجرزکی کارروائیوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔