Saturday, April 27, 2024

کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، زیرزمین چھپائی گئی گولیاں برآمد، ملزم گرفتار

کراچی: رینجرز کی کارروائیاں، زیرزمین چھپائی گئی گولیاں برآمد، ملزم گرفتار
December 29, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں رینجرز نے زیرزمین چھپائی  گئی گولیاں برآمد کر لیں۔ مختلف کارروائیوں کے دوران دو ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ لائنز ایریا میں رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر زمین کی کھدائی کر کے دو ہزار گولیاں برآمد کر لیں۔ کھدائی کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ دوسری طرف جمشید روڈ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ اُدھر چاند بی بی روڈ پر پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار گروپ سے  ہے۔