Sunday, May 5, 2024

 کراچی : رینجرز کی کارروائی میں دو ٹارگٹ کلر گرفتار

 کراچی : رینجرز کی کارروائی میں دو ٹارگٹ کلر گرفتار
June 16, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرجیکل آپریشن کرتے ہوئے  مذہبی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق شہر میں جاری سرجیکل آپریشن مذہبی جماعت کے بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کیا گیا۔ کارروائی میں سنی تحریک سے تعلق رکھنے والے 2جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے ایک سیون ایم ایم رائفل ،ایک پوائنٹ ٹو ٹو رائفل ایک پمپ ایکشن رائفل ،ایک ٹرپل ٹو رائفل اور تین 30بور کے پستول برآمد کرلیئےگئے ۔