Saturday, April 27, 2024

کراچی : رینجرز کی کارروائی میں جماعت الاحرار کے 2 کارندوں سمیت 11 کریمنلز گرفتار

کراچی : رینجرز کی کارروائی میں جماعت الاحرار کے 2 کارندوں سمیت 11 کریمنلز گرفتار
March 10, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی  کے مختلف علاقوں میں رینجرزنے کارروائیاں کرتےہوئے جماعت الاحرارکے دوکارندوں سمیت گیارہ جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کےمطابق رینجرزکی شہرکے مختلف علاقوں میں تابڑتوڑ کارروائیوں میں کالعدم جماعت الاحرارکے دوکارندوں سمیت بارہ جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلئے گئے ہیں ۔کیماڑی سے جماعت الاحرارکے دوکارندے فیصل عرف اوکاشا اورمحمدفیصل پکڑے گئے۔ رینجرزترجمان کے مطابق دونوں دہشتگردوں نے افغانستان سے ٹریننگ لی ملزم جماعت الاحرارکے لیے  سہولت کاری اوربھتہ خوری کرتے تھے ۔ کھارادر سے ایم کیوایم لندن کے کلیم قریشی،نعمان منظرعرف نومی ،علی خان عرف زلفی  کوگرفتارکیاگیا ملزم بھتہ خوری،ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث تھے ، مبینہ ٹاون اورسعودآباد سے منشیات فروش عبدالرحمان اورعبدالغنی کوبھاری مقدارمیں منشیات سمیت گرفتارکرلیاگیا۔ جب کہ پی آئی بی کالونی سے غیرقانونی طورپررہائش پذیردوبرمی باشندوں کی گرفتاریعمل میں لائی گئی  ، رینجرزترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کومزیدقانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کےحوالے کردیاگیاہے۔