Friday, April 26, 2024

کراچی : رینجرز کی کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی : رینجرز کی کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار
January 3, 2017

کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے قصبہ کالونی اور سعید آباد رینجرز نے کا رروائی کے دوران ایم کیو ایم لند ن کے عسکری ونگ کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جبکہ مختلف علاقوں سے 8 جرائم پیشہ افراد کو بھی دھر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق رینجرز نے اطلاع ملنے پر چھاپے مارے قصبہ کالونی اور سعید آباد میں  دوٹارگٹ کلرکوگرفتارکرلیا۔

ترجمان کے مطابق یوسف عرف  یوسی اور نقاش عرف ٹاٹی کا تعلق ایم کیو ایم لند ن کے عسکری ونگ سے ہےگرفتار ملزم قتل و غارت  کے علاوہ بھتہ خوری ، لسانی فسادات جلاو گھیراو میں بھی ملوث ہیں ،ترجمان کے مطابق یوسف عرف یوسی دکانوں اور فیکٹریوں  سے بھتہ خوری اور جبری فطرہ وصولی کی متعدد  وارداتوں میں نامزد ملزم ہے گرفتار ٹارگٹ کلر نے سیاسی جماعت کے کارکنوں اور اسلحہ ڈیلر کو قتل جبکہ اسپشل برانچ کے اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں  بھی معاونت کی۔

ترجمان کے مطابق ٹارگٹ کلر نقاش عرف ٹاٹی نے  لسانی فسادات کے دوران 8 افراد کو قتل کیا  گرفتار  ٹارگٹ کلرز سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

دوسری جانب  لیاقت آباد،سائٹ ایریا اور بلدیہ میں کارروائیوں کے دوران رینجرز نے 8 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔