Friday, April 19, 2024

کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،6 ملزم گرفتار

کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،6 ملزم گرفتار
March 20, 2017
کراچی (92نیوز)رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران  6 ملزموں کو گرفتار کر لیا گرفتارملزموں  میں ٹارگٹ کلر ز، لیاری گینگ وار کا  کارندہ بھی شامل ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےمنگھوپیرمیں رینجرزنے ایک کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کےتین کاررندوں کو گرفتارکرلیا۔ ملزموں کی شناخت بادشاہ اسلام ،محمد افضل اور سید مہرگل خان کے نام سے  ہوئی ہے گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ملزموں کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، ایمونیشن   بھی برآمد کیا گیا ہے۔  دوسری جانب  کراچی کے علاقے سپر مارکیٹ میں کارروائی کے دوران ایک ملزم سلطان کو گرفتار کر لیا۔ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ملزم دہشت گردی، منشیات فروشی  جیسے جرائم میں ملوث  ہے۔ ادھر کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں کارروائی کے دوران 2 ملزموں  کو گرفتارکرلیا۔ ملزموں کی شناخت محمد رضوان  اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزموں کے قبضے سے بھاری  مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہیں ۔