Friday, April 19, 2024

کراچی : رینجرز کی عزیزآباد میں کارروائی ، اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا

کراچی : رینجرز کی عزیزآباد میں کارروائی ، اسلحے کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا
March 3, 2017
  کراچی(92نیوز)رینجرز نے کراچی میں کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ اور دس ہزار سے زائد گولیاں برامد کرلیں  ۔ کارروائی خورشید میموریل ہال سے ایک سو پچاس گز کے فاصلے پر کی گی  ۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید  کہتے ہیں ادارے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے  ۔ تفصیلات کےمطابق عزیز آباد کراچی میں مکان نمبر پانچ سو بارہ سے رینجرز نے بھاری اسلحہ اور دس ہزار سے زائد گولیاں برامد کرلیں  ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ مکان کی  عارضی دیوار میں  چھپایا گیا تھا  ۔ چھاپہ مار کارروائی خورشید میموریل ہال سے 150 گز کے فاصلے پر کی گی ۔ کارروائی کے دوران محمد عامر نامی شخص کے مکان سے 20 ایس ایم جیز ، 2 ایل ایم جیز ، 1 جی تھری ، ایک سیون ایم ایم ، 3 اسنائپر رائفلز ، 10 بلٹ پروف جیکٹس اور مختلف اقسام کے 10 ہزار راونڈز بھی برامد کرلیے  ۔ جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ۔ ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر اسلحہ کراچی میں دہشتگردی میں استعمال کرنا چاہتے تھے  ۔  ادھر ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کورنگی انڈسٹریل ایسوسی ایشن کا دورہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے اپناکردار ادا کرتے رہیں گے   معاشی ترقی قیام امن کے ساتھ مشروط ہے ۔ رینجرز سندھ میں صورت حال کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ۔ کراچی کی مختلف ٹریڈ ایسوسی ایشن کے ممبران ، بن قاسم ، لانڈھی ایسوسی ایشن کے ممبران امن کی بحالی اور حفاظتی اقدامات پر ڈی جی رینجرز کا شکریہ ادا کیا ۔