Friday, April 19, 2024

کراچی: رینجرز کی بڑی کارروائی گمبٹ میں 11افراد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی: رینجرز کی بڑی کارروائی گمبٹ میں 11افراد کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
March 21, 2017
کراچی(92نیوز)رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے گمبٹ میں گیارہ افراد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا  ۔ کارروائیوں میں ایم کیوایم لندن کے پانچ ملزموں سمیت دس افراد دھرلئے گئے  ۔ تفصیلات کےمطابق تحصیل گمبٹ میں دوہزار پندرہ کے الیکشن کے دوران قتل عام کرنے والا مرکزی ملزم رینجرز نے کراچی میں دھرلیا ، ترجمان رینجرز کے مطابق شہر میں کی جانے والی کارروائیوں میں ناظم آباد سے لیاری گینگ وار کے ملزم غلام علی کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم 2015 کے الیکشن کے دوران تحصیل گمبٹ میں 11 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم ہے۔ دیگر کارروائیوں میں گرفتار پانچ ملزموں کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے جن کی شناخت محمد اسلم ، سہیل ، ممتاز احمد ، عمران اور کاشف کے ناموں سے ہوئی  ۔ ملزم وال چاکنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں ، رینجرز نے اتحاد ٹاون اور گڈاپ میں بھی کارروئیاں کیں  ۔ کارروائیوں میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیت محمد آصف اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر بشیر خان کو جعلی شناختی کارڈ سمیت گرفتار کیا گیا  ۔ ادھر مردم شماری ٹیم کو کام سے روکنے پر ماڈل کالونی سے رستم علی اور قمر عباس بھی دھرلئے گئے ۔ گرفتار ملزموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا  ۔