Friday, April 26, 2024

کراچی ، رینجرز کاسرجانی ٹاؤن میں مکان پر چھاپہ ، اسلحہ برآمد

کراچی ، رینجرز کاسرجانی ٹاؤن میں  مکان پر چھاپہ ، اسلحہ برآمد
October 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا، سندھ رینجرز نے سرجانی میں خالی مکان کی دیواروں میں مہارت کے ساتھ چھپایا جانے والا اسلحہ برآمد کرلیا ،اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے بھتہ خور ملزم سلطان موسیٰ کے ساتھیوں نے چھپا رکھا تھا۔۔ برآمد کردہ اسلحے میں بارہ بور پمپ ایکشن، ٹرپل ٹو اور ایٹ ایم ایم رائفل سمیت مختلف اقسام کی دو سو انسٹھ گولیاں بھی شامل ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق خالی مکان کی دیواروں سے برآمد کردہ اسلحہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی پھیلانے کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔