Thursday, March 28, 2024

کراچی: رینجرز کا ہنگامی اجلاس !!! قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےخلاف بیانات کا نوٹس

 کراچی: رینجرز کا ہنگامی اجلاس !!! قانون نافذ کرنےوالے اداروں کےخلاف بیانات کا نوٹس
July 14, 2015
کراچی (92نیوز) رینجرز ہیڈکوارٹرز کراچی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں عید کے موقع پر سکیورٹی انتظامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بیانات کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں شہر کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال اور خاص کر عید کے حوالے سے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بیانات کا بھی نوٹس لیا گیا اور اس حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔