Sunday, September 8, 2024

کراچی : رینجرز کا ڈاکٹر عاصم کے ضیاءالدین اسپتال پر چھاپہ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوحراست میں لے لیا

کراچی : رینجرز کا ڈاکٹر عاصم کے ضیاءالدین اسپتال پر چھاپہ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کوحراست میں لے لیا
August 29, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ رینجرز نے کراچی میں آصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹر عاصم حسین کے ضیاءالدین اسپتال پر چھاپہ مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے چھاپے کے دوران ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یوسف ستار کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب رینجرز نے ڈاکٹر عاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرا دی ہے جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے، وہ مکمل فٹ ہیں، کوئی ایسی بیماری نہیں کہ اسپتال میں داخل کرایاجائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کا بلڈپریشر اور شوگر بھی نارمل ہے جبکہ ادویات کےساتھ ذاتی معالج کی خدمات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ بعدازاں عدالت نے میڈیکل رپورٹ منظور کر لی۔