Thursday, May 9, 2024

کراچی، رینجرز کا سرچ آپریشن، 18 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی، رینجرز کا سرچ آپریشن، 18 مشتبہ افراد گرفتار
October 19, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز نے لائنز ایریا، پریڈی اسٹریٹ، ڈبہ شاہ مزار، کچا روڈ کے اطراف میں سرچ آپریشن  کرتے ہوئے 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن میں مشکوک افراد اور مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی۔ بائیومیٹرک مشین اور شناختی کارڈ  کے ذریعہ مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن چہلم حضرت امام حسینؑ کے جلوس اور کراچی میں امن و امان کے حوالے سے کیا گیا۔