Sunday, May 12, 2024

کراچی، رینجرز ٹریننگ سنٹر اینڈ سکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

کراچی، رینجرز ٹریننگ سنٹر اینڈ سکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
April 3, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرز ٹریننگ سنٹر اینڈ سکول میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد ہوا ، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ٹرینیز میں انعامات تقسیم کیے۔

کراچی میں رینجرز ٹریننگ سنٹر اینڈ اسکول میں 28 ویں بیسک ریکروٹ ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی ،  آئی ایس پی آر کے مطابق، پاسنگ آؤٹ پریڈ رینجرز ٹریننگ سینٹر کراچی میں ہوئی، جس میں کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی جی رینجرز اور دیگر آفیشلز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، کور کمانڈر کراچی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ٹرینیز میں انعامات تقسیم کیے،کور کمانڈر کراچی نے سندھ رینجرز کے تربیتی  معیار ، اندرون سندھ اور امن و عامہ اور سرحدوں کی حفاظت میں کردار کو سراہا، کور کمانڈر نے کامیاب ٹرینیز کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے رینجرز موجودہ ورک فورس میں بہترین اضافہ ہیں۔