Friday, May 17, 2024

کراچی رینجرز نے زبردستی فطرانیہ لینے والے سولہ افراد گرفتار کر لیے، گرفتار افراد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے

کراچی رینجرز نے زبردستی فطرانیہ لینے والے سولہ افراد گرفتار کر لیے، گرفتار افراد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے
July 2, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں رینجرز نے زبردستی فطرانہ لینے والے سولہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ رضویہ سوسائٹی میں رینجرز نے ایک کارروائی کے دوران سولہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار افراد شہریوں سے زبردستی فطرانہ وصول کر رہے تھے اور ان کا تعلق ایم کیوایم سے ہے۔ ملزموں کے قبضے سے فطرے کی ایک ہزار پرچیاں اور اکتیس ہزار پانچ سو روپے برآمد ہوئے۔ ملزموں کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ رینجرز ترجمان نے کہا کہ فطرانہ کے نام پر بھتہ وصول کرنے والوں کے حق میں پریس کانفرنس کرنا ان کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے۔ کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کو فطرانہ کے نام پر زبردستی رقم جمع نہیں کرنے دیں گے۔ عوام فطرانہ زبردستی لینے والوں کے خلاف 1101 پر کال کریں۔