Thursday, April 25, 2024

کراچی: رینجرز سے مقابلے میں بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

کراچی: رینجرز سے مقابلے میں بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
July 31, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں کاٹھور کے علاقے میں رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ نیشنل ہائی وے کے قریب کاٹھور کے مقام پر رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ رینجرز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت آصف عرف اجمل، عامر، عبدالوسیم اور یونس کے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ملزم قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ ادھر بن قاسم میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منیشات قبضے میں لے لیں۔