Sunday, September 8, 2024

کراچی : رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی دہشتگرد گرفتار،اسلحہ اورمنشیات برآمد

کراچی : رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی دہشتگرد گرفتار،اسلحہ اورمنشیات برآمد
July 19, 2016
کراچی(92نیوز)رینجرز نے کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں بھرپور کارروائی کی ہے ۔ کارروائی کے دوران   فائرنگ کے تبادلے میں زخمی دہشت گرد کو گرفتارکرلیا ہے اور اس کے قبضے سے  بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی ہے ۔  ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار آصف کا تعلق لیاری گینگ وار کے ارشد پپو گروپ سے ہےدوسری طرف  قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ظہیر ہلاک ہوگیا ہے ۔