Tuesday, April 16, 2024

کراچی : رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 10دہشت گرد اور ایک اغوا کار ہلاک

کراچی : رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 10دہشت گرد اور ایک اغوا کار ہلاک
June 24, 2015
کراچی (92نیوز) صوبائی دارالحکومت میں رینجرز اور پولیس سے مقابلوں میں اغوا کاراور 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ خودکش جیکٹس اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے پر کاٹھور کے مقام پر رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مقابلے میں 2 رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔ موقع سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ رینجرز اور پولیس نے منگھوپیر میں سرچ آپریشن کیا اور علاقے کو محاصرے میں لے کر تمام راستے سیل کر دیئے۔ اس دوران ایک گھر میں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز اور پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ ملا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ نے خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔ پاک کالونی میں پولیس کی ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک اغواکار ہلاک ہو گیا جبکہ گزشتہ روز کباڑی مارکیٹ شیرشاہ سے اغوا ہونے والے شخص کو بازیاب کرا لیا گیا۔