Sunday, September 8, 2024

کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی میں 6 افراد گرفتار

کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی میں 6 افراد گرفتار
July 17, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث رشید عرف ڈاکٹر کو پکڑلیا ۔ رینجرز نےمختلف کارروائیوں میں چار افغان باشندوں سمیت پانچ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے فیڈرل بی صنعتی ایریا میں پولیس نے شفیق موڑ کےقریب کارروائی میں  ایم کیوایم اورنگی سیکٹر کے ممبر رشید عرف ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ۔  ایس ایچ او کے مطابق ملزم پیپلزپارٹی اورنگی کےمقامی عہدیدار سلام عرف سلامو کےقتل میں ملوث ہے ۔ دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقےشاہ فیصل، سہراب گوٹھ اور کورنگی میں کارروائی کے دوران چار افغان باشندوں سمیت پانچ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار ملزموں سے اسلحہ، گولیاں اور چھینے ہوئے موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔ ایک اور کارروائی میں رینجرز نے کورنگی میں اسنیپپ چیکنگ کےدوران تین ملزموں کو گرفتار کرلیا۔