Sunday, May 12, 2024

کراچی، رینجرز اور پولیس کی کارروائی، مغوی نوجوان بازیاب

کراچی، رینجرز اور پولیس کی کارروائی، مغوی نوجوان بازیاب
February 23, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں رینجرزاور پولیس نے الاآصف اسکوائرسہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی نوجوان کو بازیاب کروالیا، تین انہتائی مطلوب ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا، ملزمان نے نوجوان کی رہائی کے لئے دو کروڑ تاوان طلب کیا تھا۔

رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر الاآصف اسکوائر سہراب گوٹھ میں کارروائی لے دوران مغوی نوجوان محمد عیبد کو بازیاب کروالیا۔ انہتائی مطلوب تین ملزمان اختر، فاروق اور بشیر کو گرفتاربھی کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے تیرا فروری کو سفید کار میں ڈالمیاں روڈ سے موٹر سائیکل مکینک محمد عبید کو اغواء کیا تھا۔

ملزمان نے مغوی کے گھروالوں سےدو کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا
انیس فروری کو رینجر ہیلپ لائن پر اطلاع ملنے پر تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم نے ملزمان کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے الا آصف اسکوائرسہراب گوٹھ پر کاررائی کی۔ جس میں تین ملزمان گرفتار ہوئے اور مغوی نوجوان کوباحفاظت بازیاب کروایا گیا۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔