Thursday, April 25, 2024

کراچی : رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن‘ 50 افراد زیرحراست

کراچی : رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن‘ 50 افراد زیرحراست
October 30, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران پچاس افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے ضلع وسطی کے علاقے مجاہد کالونی‘ موسیٰ کالونی‘ خاموش کالونی اور ایف سی ایریا میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سر چ آپریشن کرتے ہوئے پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ جن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں سے بیشتر کے پاس مکمل شناختی دستاویزات نہیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گے افراد کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شام کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبرچار میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ مختلف علاقوں میں کئے گئے اس سرچ آپریشن کا مقصد اس حملے کے ذمہ دار دہشت گردوں کا سراغ لگانا بھی ہے۔