Thursday, May 2, 2024

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے
January 3, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں بلدیہ قائم خانی کالونی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے3 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 رینجرز اہلکار اور ایک سی ٹی ڈی کا اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 2 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، بلدیہ قائم خانی کالونی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے،  جبکہ 2 رینجرز اور 1 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوا۔

ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 2خود کش جیٹکس، 1 نائن ایم ایم پستول، 2 آئی ای ڈی، ایک بلاک بم،2 ایس ایم جیز، بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

رینجرز زرائع کے مطابق دہشت گرد شہر میں بڑی دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔