Friday, April 19, 2024

کراچی : ریلوے ٹریک پر مرمتی کام کے باعث سڑکیں بند‘ شہریوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی : ریلوے ٹریک پر مرمتی کام کے باعث سڑکیں بند‘ شہریوں کو مشکلات کا سامنا
January 3, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ پرریلوے ٹریک پرتعمیراتی کام کی وجہ سے ایئرپورٹ تاصدر اور راشد مہناس روڈ بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پرڈرگ روڈ کے مقام پر ریلوے ٹریک کا تعمیراتی کام ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہفتہ کی رات ریلوے ٹریک پر اچانک کام شروع ہونے سے شاہراہ فیصل پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ ٹریفک پولیس بھی اچانک ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کام شروع ہونے پر پریشان ہو گئی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری رونگ سائیڈ پرنہ آئیں جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کا کام جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ پر ایئرپورٹ جانے والے روڈ پر ایک ہفتہ بعد دوبارہ تعمیراتی کام شروع کریں گے۔