Wednesday, May 8, 2024

کراچی ، ریسکیو ٹیموں نے چار سالہ بچی فاطمہ کی تلاش کا آپریشن ختم کر دیا

کراچی ، ریسکیو ٹیموں نے چار سالہ بچی فاطمہ کی تلاش کا آپریشن ختم کر دیا
January 26, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی سائٹ ایریا میں گزشتہ روز نالے میں گرنے والی بچی نہ مل سکی۔ ریسکیو ٹیموں نے والد کے کہنے پر چار سالہ فاطمہ کی تلاش کا آپریشن ختم کر دیا۔ کراچی کے سائٹ ایریا کی خیبرکالونی سے ملحقہ نالے میں گزشتہ روز گرنے والی 4 سال کی معصوم فاطمہ آج بھی تلاش نہ کی جاسکی ۔ پاک بحریہ اور دیگر ریسکیو اداروں کے جوان کئی گھنٹے تک سرچ آپریشن کرتے رہے لیکن بدقسمتی سے فاطمہ نہ مل سکی ۔ غم کی تصویر بنے باپ کی نظریں آج بھی اپنی پھول جیسی بیٹی کیلئے ترستی رہیں ۔ پاکستان نیوی کے غوطہ خوروں نے بتایا کہ نالے میں پانی ایک سے ڈیڑھ فٹ تک ہے جبکہ کچرے کے ڈھیر بھی لگے ہیں ۔ کئی گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد فاطمہ کی تلاش کا عمل روک دیا گیا ۔