Saturday, May 4, 2024

کراچی ریسٹ ہاؤس میں 5 بچوں اور خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج

کراچی  ریسٹ ہاؤس میں 5 بچوں اور خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ درج
February 26, 2019
کراچی(92 نیوز) کراچی میں ریسٹ ہاؤس میں پانچ بچوں اور ان کی پھوپھو کےجاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم بچوں کے چچا کی جانب سے  کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ سول لائن تھانے میں بچوں کے چچا کی مدعیت میں درج کرلیا گیا  ، مقدمہ قتل سبب کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا  اور کسی کو نامزد نہیں کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دوسرے ہوٹل سے منگوائی گئی بریانی کھانے کے بعد بچے اور دیگر سوگئے تھے ، کچھ دیر بعد ایک بچے کو الٹیاں آنا شروع ہوگئیں  اور پھر 3 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 2 بچے نجی اسپتال میں چل بسے ۔ ایف آئی آر میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہوٹل کے کمرے میں کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا گیا تھا جس سے حالت خراب ہوئی ،یا پھر دوسرے ہوٹل کی بریانی کھانے سے حالت خراب ہوئی ۔