Friday, March 29, 2024

کراچی رہائشی اعتبار سے دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار

کراچی رہائشی اعتبار سے دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار
September 5, 2019
ویانا ( 92 نیوز) کراچی کی بدانتظامی کے چرچے عالمی سطح پر ہونے لگے، دی اکا نومسٹ نے پاکستان کی معاشی حب کورہائشی اعتبار سے دنیا کا پانچواں بدترین شہر قرار دیدیا۔ وجوہات میں بے قابو جرائم، ٹرانسپورٹ،تعلیم اور صحت کا بدترین نظام اور تباہ حال انفراسٹرکچر شامل ہیں ، آسٹریا کے شہر ویانا کو بہترین، شام کے دارالحکومت دمشق کو سب سے بہتر شہر قرار دیا۔ عالمی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ پر کراچی کے بسنے والے صوبائی ، شہری اور وفاقی حکومتوں سے مایوس ہیں کہتے ہیں اگر تعصب سے بالا تر ہوکر میر ٹ کی بنیاد فیصلے کیے جائیں تو یہ دنیا کے بہترین شہروں میں شامل ہوسکتاہے۔