Tuesday, May 21, 2024

کراچی ، رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 3ارب روپے منتقل

کراچی ، رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹ میں 3ارب روپے منتقل
October 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں فالودے والے کے بعد رکشہ ڈرائیور کے نام پر اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے ، کورنگی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور رشید کے  اکاؤنٹ میں تین ارب روپے منتقل کئے گئے ہیں ۔ کراچی میں  جعلی اکاؤنٹ کے بعد پرانے اکاؤنٹس بھی رقوم کی منتقلی میں استعمال ہونے لگے ، رکشہ ڈرائیور رشید کے 14سال پرانے اکاؤنٹ میں 3ارب روپے کی ٹرانزکشن  کا انکشاف ہوا ہے ،  رکشہ ڈرائیور کے مطابق اکاؤنٹ 2004میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے کمپنی نے کھلوایا تھا۔ رشید کا کہنا ہے کہ  ایف آئی اے سے آنیوالی کال سے اکاؤنٹ میں 3ارب کی ٹرانزکشن کاعلم ہوا، ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کروادیا ہے۔