Friday, May 3, 2024

کراچی ، رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں ایگلیٹ کورس کی 43ویں بیج کی پاسنگ ‏آؤٹ پریڈ

کراچی ، رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں ایگلیٹ کورس کی 43ویں بیج کی پاسنگ ‏آؤٹ پریڈ
April 22, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی رزاق آباد پولیس  ٹریننگ سینٹر میں ایگلیٹ کورس کی 43 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں 1326 جوانوں نے تربیت کاعملی مظاہرہ کرکے دشمن سے مقابلہ کرنے کے جذبے کااظہارکیا۔

دہشت، وحشت اور جرم کاسامناکرنے کیلئے ایگلیٹ فورس کے جوان تیار ہو گئے ، رزاق آباد ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی میں پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی جس میں خواتین سمیت 1326 جوانوں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندارعملی مظاہرہ پیش کیا۔

مارشل آرٹس اور انسداد فسادات فورس نے بھی اپنی  تربیت کا  مظاہرہ کیا ،  وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی ہو یا اغوا کاروں سےنمٹنا ، جوانوں نے میدان میں خوب ایکشن دکھایا۔

مہمان خصوصی وزیرسندھ ریونیو مخدوم محمود زماں نے اہلکاروں کی تربیت کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اے آئی جی سندھ اسٹیبلشمنٹ اینڈ ٹریننگ آفتاب  پٹھان نےکہاکہ اہلکاروں کو بہترین  تربیت دی گئی ہے۔اہلکاروں نے صوبے سے جرائم کے خاتمے کا عزم کیا۔