Monday, September 16, 2024

کراچی : رحیم یارخان کا رہائشی  ہیپاٹائٹس کی مریض بیوی کےعلاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانےلگا

کراچی : رحیم یارخان کا رہائشی  ہیپاٹائٹس کی مریض بیوی کےعلاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانےلگا
April 12, 2017
کراچی (92نیوز)غریب کی نہ چھت اپنی اور نہ زمین  اور اگر غریب بیمار پڑ جائے تو پھر زمین اس پر تنگ بھی ہوجاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے میاں اور بیوی کیساتھ ۔ تفصیلات کےمطابق  اپنی بیوی کو سہارا دیتا غلام فرید سرکاری ہسپتال کے چکر کاٹنےپرمجبور ہےکیونکہ فضہ بی بی ہیپیٹائٹس کاشکار ہیں۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان کئی برسوں سے کراچی مقیم ہے مگراسے سندھ میں علاج کی سہولت دستیاب نہیں کیونکہ  وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سےشروع کیا گیا انسداد ہیپیٹائٹس پروگرام کوصرف سندھ کے باسیوں تک ہی محدودرکھاگیاہے ۔ سول اسپتال میں جاری ہیپیٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹرقمر کے مطابق انھیں صرف سندھ کے شناختی کارڈ رکھنے والوں کے علاج کی ہدایت دی گئی ہیں۔ سندھ کے سرکاری ہسپتالوں میں جاری اربوں روپے کے انسداد ہیپیٹائٹس پروگرام سےدیگر صوبوں کے مریض بھی مستفید ہوسکتے ہیں لیکن اسے صرف صوبے تک محدود کرنے سے غریب آدمی کی مشکل میں اضافہ ہوگیا ہے۔