Tuesday, April 30, 2024

کراچی ،راولپنڈی اور ملتان میں ڈینگی بے قابو ،سول اسپتال کراچی میں بیس سال کا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

کراچی ،راولپنڈی اور ملتان میں ڈینگی بے قابو ،سول اسپتال کراچی میں بیس سال کا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
October 16, 2015
کراچی(92نیوز)ڈینگی کا مرض پھر سر اٹھانے لگا اس مرتبہ موذی مچھر کا نشانہ لاہور کی بجائے کراچی، راولپنڈی اور ملتان ہیں کراچی کے سول اسپتال میں بیس سال کا ایک نوجوان ڈینگی کے باعث دم توڑ گیا تفصیلات کےمطابق کراچی کے سول اسپتال میں زیر علاج عبدالغفار ڈینگی کا شکارہوگیا مواچھ گوٹھ کا رہائشی عبدالغفار کئی روز سے زیر علاج تھا، کراچی میں رواں برس ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد چھ تک پہنچ گئی۔ دوسری طرف راولپنڈی میں ڈینگی کے مزید چوہتر مریض اسپتال پہنچ گئے،رواں برس متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار چھ سو ہوگئی،شہر میں اب تک چار افراد کی ڈینگی کے باعث موت ہو چکی ہے ، ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر ارشد صابری نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے  والی خاتون کی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔