Friday, April 19, 2024

کراچی ، رانگ وے آنے پر پولیس موبائل کا چالان

کراچی ، رانگ وے آنے پر پولیس موبائل کا چالان
December 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی کے علاقے صدرمیں غلط سائیڈ سےآنےپرپولیس موبائل کا چالان کر دیا گیا۔ کراچی میں صدر کےعلاقے میں فرض شناس  ٹریفک سارجنٹ نے ون وے کی خلاف ورزی پر پولیس موبائل کا چالان کر دیا۔ چالان کرنے پر موقع پرموجود افراد نے تالیاں بجا کر ٹریفک سارجنٹ کو داد دی،اس موقع پر ٹریفک سارجنٹ نے پولیس اہلکاروں کو قانون کی پاسداری کی ہدایت بھی کی۔