Tuesday, May 7, 2024

کراچی، رابعہ زیادتی کیس میں پیشرفت ، ڈی این اے ملزموں سے میچ کرگیا

کراچی، رابعہ زیادتی کیس میں پیشرفت ، ڈی این اے ملزموں سے میچ کرگیا
April 28, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی اورنگی میں پھول کی مانند بچی رابعہ زیادتی اور قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی، درندہ صفت 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کرگیا، پولیس کہتی ہے بچی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا،ملزمان کو مثالی سزا دلوائیں گے۔ ایس ایس پی ویسٹ عمر شاہد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تین ملزمان کا ڈی این اے میچ ہوا ہے، بچی کو  دشمنی پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان صدیقی نے بتایا کہ ملزم فقیر محمد نے منصوبہ بندی جبکہ ملزم فضل اور اس کے بیٹے محراب نے رابعہ سے زیادتی کی، ملزم رحیم کو ریکارڈ نہ ملنے پر رہا کیا گیا۔