Saturday, April 20, 2024

کراچی ، رئیس ماما کی انٹیروگیشن رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی

کراچی ، رئیس ماما کی انٹیروگیشن رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی
April 23, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر اور سابق کورنگی سیکٹر انچارج رئیس ماما کی انٹیروگیشن رپورٹ 92 نیوز نے حاصل کرلی ہے  ۔ ملزم نے 20 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے  ۔  رئیس ماما کو  2010 میں 10 رکنی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج بنایا گیا ۔ بدنام دہشتگرد رئیس ماما کو 2008 میں کورنگی کا سیکٹرانچارج بنایا گیا  ،  2 سال بعد 10 رکنی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج بھی  بنادیا گیا رئیس ماما نے 20 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا  ، جبکہ کورنگی سیکٹر آفس میں ٹارچرسیل کا بھی انکشاف ہوا ۔ رئیس ماما کے مطابق حماد صدیقی اور متحدہ قیادت نے ٹارگٹ کلنگ ٹیمیں بنانے کا حکم دیا ، گرفتار ملزم ممتاز اور جنید بلڈاگ سمیت دیگر نے سانحہ 12 مئی میں8 افراد قتل کئے  ، 2012 میں ایم کیوایم حقیقی کے 4 کارکنوں کو موت کے گھاٹ اتارا ۔ رئیس ماما نے 2013 میں پارٹی کے 2 منحرف کارکنوں کو کورنگی سے اغوا کیا اور قتل کرکے لاشیں ابراہیم حیدری میں پھینک دیں  ، ڈی سی کورنگی زبیر چنا پر بھی قاتلہ حملہ کیا  لیکن وہ محفوظ رہے ۔ متحدہ ٹارگٹ کلر نے 19 اگست 2011 کو کورنگی میں پولیس کی بس پرفائرنگ کی  جس سے 4 اہلکاروں شہید اور 26 زخمی ہوگئے ۔ رئیس ماما نے حماد صدیقی کے کہنے 4 نومبر 2011 کو 5 افراد کو قتل کیا ۔پانچوں افراد حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد سے ملنے سینٹرل جیل گئے تھے ۔