Sunday, September 8, 2024

کراچی : دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 22کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ

کراچی : دہشتگردی کے خاتمے کیلئے 22کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ
August 6, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں دہشتگردی کے خاتمےکے لئے شہرکی 22 کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنےکا فیصلہ  کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری کی  صدارت  میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ  دہشتگردی کے خاتمےکے لئے شہرکی 22 کچی آبادیوں کو ریگولرائز کیا جائے اور  کچی آبادیوں  کے مکینوں کو فلیٹس بناکر دئے جائینگے۔ صوبائی وزیر جاوید ناگوری  نے اجلاس میں بتایا کہ ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے تعاون سے فلیٹس تعمیر کئے جائینگے۔ بنائے جانے والے رہائشی فلیٹس 600  اسکوائر اور کمرشل 300 اسکوائر پر مشتمل ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ  گزشتہ روز سی ایم ہاؤس میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران بھی یہی  بات زیر غور آئی تھی اس طرح کچی آبادیوں کے مکینوں کا ریکارڈ بھی مرتب ہوجائیگا۔ ریگولرائز کچی آبادیوں میں  بلوچ کالونی، پہلوان گوٹھ، منگھوپیر، بنگش کالونی، ناتھاخان گوٹھ سمیت دیگر گوٹھ شامل ہیں۔