Saturday, May 18, 2024

کراچی : دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنیوالے 5افسر گرفتار، تفتیش کے دوران مزید افسروں کے نام سامنے آ گئے

کراچی : دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنیوالے 5افسر گرفتار، تفتیش کے دوران مزید افسروں کے نام سامنے آ گئے
June 15, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں غیرقانو نی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ نیب نے لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے پانچ افسر پکڑ لئے۔ رینجرز کا سندھ بلڈنگ اتھارٹی عمارت کا کنٹرول، عملے سے پوچھ گچھ، دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق نیب سندھ نے لائنزایریا ری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے5 افسران کو گرفتار کر لیا جن پر ساڑھے چار ارب مارلیت کے بارہ سو پلاٹس کی چائنا کٹنگ کے ذریعے قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ گرفتار افسران ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر عطا عباس، ایڈیشنل ڈائریکٹر راشد حسین نے قواعد کے مطابق نیلامی کی بجائے پلاٹس بھاری رشوت کے عوض بلڈرز کو دیدیے۔ زمینوں پر قبضے سے حاصل ہونےوالی رقم مبینہ طور پر دہشت گردی میں استعمال کی گئی۔ گرفتار افسران نے تفتیش کے دوران کے ایم سی اور کے ڈی اے کے متعدد افسران کے نام بھی بتائے ہیں۔