Friday, May 17, 2024

کراچی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن سے بجلی کی بندش نے مسائل بڑھاد ئیے

کراچی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن سے بجلی کی بندش نے مسائل بڑھاد ئیے
August 22, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بندش نے مسائل مزید بڑھاد ئیے۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن سے 72 انچ کی لائن پھٹ گئی شہر کے متعدد علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ روشنیوں کے شہر میں اندھیرے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا، بارش کی چند بوندوں کے بعد کئی فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔ کے الیکٹرک نے کراچی والوں کا خوب امتحان لیا۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلبرگ کے مختلف بلاکس میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے معطل رہی۔ اورنگی، منصور نگر میں بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری رہا۔ نارتھ کراچی، سرجانی، گلشن حدید، ملیر، کورنگی اور ضلع وسطی کے دیگر علاقے بھی فالٹس اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر اندھیرے مین ڈوبے رہے۔ کے الیکٹرک کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بھی بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں تک بند رہی۔ کراچی واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاون کے سبب 72 انچ کی لائن پھٹ گئی اور تین پمپ ہائوس سے کراچی کو پانی کی فراہمی رک گئی۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق کے الیکٹرک کی نااہلی سے پانی کی فراہمی متاثر ہوئی، متاثرہ لائن کی مرمت آج دوپہر تک ممکن ہوسکے گی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے پمنپگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی جاری دھابیجی میں بھی تعطل دور کر دیا۔