Tuesday, May 21, 2024

کراچی ، دوران گرفتاری ملزم کی ہلاکت پر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی ، دوران گرفتاری ملزم کی ہلاکت  پر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
February 18, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں دوران گرفتاری شہری کی مبینہ ہلاکت کے معاملے پر  اقبال مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس کے چار اہلکاروں سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گزشتہ شب اقبال مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس نےعبدالکریم نامی ملزم کی گرفتاری کے لیے سائٹ ایریاکے علاقے میں چھاپہ مارا جس میں عبدالکریم دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ عبدالکریم کی ہلاکت پر اس کے بیٹے کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ انویسٹ گیشن پولیس کے چار اہلکاروں سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔