Friday, April 19, 2024

کراچی ، دوران ڈکیتی مزاحمت پر سابق پولیس ایس آئی جاں بحق

کراچی ، دوران ڈکیتی مزاحمت پر  سابق پولیس ایس آئی جاں بحق
April 8, 2019

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ٹریفک پولیس کا سابق سب انسپکٹر جاں بحق اور اس کے بھائی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے،ملزم موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس نے تلاش شروع کردی۔

کراچی  میں  بلدیہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزموں نے ریسٹورنٹ میں لوٹ مارکی کوشش کی ، ریسٹورنٹ کے مالک اور سابق ٹریفک پولیس افسر صدیق نے مزاحمت کی جس پرملزموں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ صدیق جاں بحق اوراس کے بھائی سمیت  دوافراد زخمی ہوگئے ، ملزم خوف کے مارے موٹرسائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے ، مقتول کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

کراچی  پولیس موقع  پر پہنچی ملزموں کی موٹرسائیکل اور گولیوں کے خول قبضے میں لے لئے اور ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول صدیق  نے ٹریفک پولیس سے ریٹائرمنٹ کے بعدگزربسر کےلئے ریستورنٹ کھولاتھا۔