Thursday, March 28, 2024

کراچی : دودھ کی زیادہ قیمت وصول کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ

کراچی : دودھ کی زیادہ قیمت وصول کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ
June 1, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں دودھ کی زیادہ  قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، تین ماہ میں تین سوچھ  دودھ فروشوں کا چالان کیا گیا ، کمشنر کراچی نے سندھ ہا ئی کورٹ میں رپورٹ پیش کردی۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس سندھ ہائئ کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ کمشنر کراچی نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق دو مارچ سے شروع ہونے والی کارروائی میں 306 گراں فروشوں پر اٹھارہ لاکھ پچاسی ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک سو تئیس کو جیل بھیج دیا گیا  ۔ دودھ کی زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاوں جاری ہے ۔ ڈیری فارمرز نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ ستر روپے فی لیٹر دودھ فروخت کررہے ہیں ۔ لیکن ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام مصطفی مہیسر نے موقف اختیار کیا کہ دودھ فروش رمضان سے پہلے قیمتیں بڑھانا چاہتے ہیں ان کے خلاف سخت حکم جاری کیا جائے  ۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو قانون کے مطابق دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی روکنے اور ڈیری فارمرز کو پندرہ روز میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست جمع کروانے کا حکم دیا ۔