Sunday, May 19, 2024

کراچی : دوبہنوں کا قاتل درندہ صفت ملزم زاہد اقبال گرفتار

 کراچی : دوبہنوں کا قاتل درندہ صفت ملزم زاہد اقبال گرفتار
June 12, 2015
کراچی(92نیوز) لانڈھی میں دوبہنوں کےقاتل درندہ صفت ملزم زاہداقبال کوگرفتارکرلیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی مجیدکالونی میں دوبہنوں کوقتل کرنےوالےملزم زاہداقبال کوچوبیس گھنٹوں کے اندراندرگرفتارکر کے ملزم سےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔ گرفتارہوتےہی ملزم نےاعتراف جرم کرلیااوربتایاکہ اس نےدوست آزادسےبدلہ لینے کیلئےاس کی دونوں بیٹیوں کوجاں سےمارڈالا،قتل کےوقت گھرمیں اورکوئی موجودنہیں تھا۔ ملزم زاہد نےآزادسےانتقام لینےکیلئےگزشتہ روزگھرمیں داخل ہوکراس کی بیٹی دس سالہ افشین اورسترہ سالہ نوشین کوڈنڈےمارمارکرقتل کردیاتھااورفرار ہوگیاتھا۔ دونوں مقتول بہنوں کاجناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیاگیا،جس میں تشددکی تصدیق ہوگئی،شعبہ حادثات کی ڈائریکٹرسیمی جمالی کاکہناتھاکہ دونوں بہنوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایاگیا،جوموت کی وجہ بنا۔